یہ ایک دن کا نہیں تجربہ ہے برسوں کا

By ahmar-nadeemFebruary 5, 2024
یہ ایک دن کا نہیں تجربہ ہے برسوں کا
کبھی سمجھ میں نہ آیا خطاب آنکھوں کا
حضور آپ بھی تو اس قدر زیادہ ہیں
شمار کون کرے کم نظر حریفوں کا


عداوتیں ہی سہی کچھ تو ہو عیاں ہم پر
بہت ہی سخت ہے یہ مرحلہ حجابوں کا
جو بات دل میں نہیں تھی زباں پہ آئی ہے
گلا نہ گھونٹ دے یہ وقت اب دلیلوں کا


38901 viewsghazalUrdu