یہ عبادت ہے الگ عشق کے معیار الگ
By farooq-noorFebruary 6, 2024
یہ عبادت ہے الگ عشق کے معیار الگ
تیرے دیوانے الگ تیرے پرستار الگ
اس کے دیدار سے بھرتا ہی نہیں دل اپنا
جب بھی دیکھو اسے لگتا ہے وہ ہر بار الگ
جس میں آئی تھی خبر آپ کے لوٹ آنے کی
میں نے رکھا ہے ابھی تک کے وہ اخبار الگ
اک ذرا بات پہ رشتوں کے بھرم ٹوٹ گئے
ہو گئے در بھی الگ ہو گئی دیوار الگ
دل کی بے چینی کو آرام نہ مل پایا کہیں
ہو کے اس یار سے دیکھا ہے کئی بار الگ
ہم بھی یوسف تھے تو کم دام میں بکتے کیسے
اپنا بازار الگ اپنے خریدار الگ
تیرے دیوانے الگ تیرے پرستار الگ
اس کے دیدار سے بھرتا ہی نہیں دل اپنا
جب بھی دیکھو اسے لگتا ہے وہ ہر بار الگ
جس میں آئی تھی خبر آپ کے لوٹ آنے کی
میں نے رکھا ہے ابھی تک کے وہ اخبار الگ
اک ذرا بات پہ رشتوں کے بھرم ٹوٹ گئے
ہو گئے در بھی الگ ہو گئی دیوار الگ
دل کی بے چینی کو آرام نہ مل پایا کہیں
ہو کے اس یار سے دیکھا ہے کئی بار الگ
ہم بھی یوسف تھے تو کم دام میں بکتے کیسے
اپنا بازار الگ اپنے خریدار الگ
95853 viewsghazal • Urdu