یہ کیا کہ پھول بنو ایک ہی کے ساتھ رہو

By wasim-nadirJanuary 5, 2024
یہ کیا کہ پھول بنو ایک ہی کے ساتھ رہو
مہک کی طرح جیو اور سبھی کے ساتھ رہو
لہو پلانا پڑے گا تمہیں ضرورت پر
یہ حوصلہ ہے تو پھر روشنی کے ساتھ رہو


اگر شعور نہ ہو پیاس بجھ نہیں سکتی
تمام عمر بھلے ہی ندی کے ساتھ رہو
یہ زندگی بھی عجب امتحان لیتی ہے
جسے مزاج نہ چاہے اسی کے ساتھ رہو


72455 viewsghazalUrdu