یہ کیا کہ سارے دیے رات بھر جلا نہ کریں

By salim-saleemFebruary 28, 2024
یہ کیا کہ سارے دیے رات بھر جلا نہ کریں
ان آندھیوں سے کہو اور کچھ بہانہ کریں
میں اپنے دشت کو نکلا ہوں اپنی روح کے ساتھ
سو شہر والے مرا جسم بھی روانہ کریں


مرے لہو میں پرندہ جو پرفشاں ہے بہت
وہ آئیں اور کسی دن اسے نشانہ کریں
اب اور کیا کریں خوابوں سے بھاگنے والے
یہی کریں کہ ان آنکھوں کا سامنا نہ کریں


20193 viewsghazalUrdu