یہ مانا ہم نے یہ دنیا انوکھی ہے نرالی ہے
By khalilur-rahman-azmiFebruary 27, 2024
یہ مانا ہم نے یہ دنیا انوکھی ہے نرالی ہے
چلے گی چال کیا ہم سے ہماری دیکھی بھالی ہے
عزیزو تم کو میری چشم تر سے کتنا شکوہ تھا
چلو اب خوش رہو اپنا یہ پیمانہ بھی خالی ہے
ہر اک غم کا مداوا ایک بے معنی تبسم ہے
مرے دل کا بھروسہ کیا بہت ہی لاابالی ہے
کہیں محفل جمائیں ہم بھی اب پینے پلانے کی
یہ کیا کم ہے ہمارے پاس جو جام سفالی ہے
جو کچھ احوال ہے اپنا بیاں کرنے سے کیا حاصل
زبان خامشی صاحب دلوں کا طرز عالی ہے

99908 viewsghazal • Urdu