یہ مت سمجھنا کوئی بد نما سا داغ ہیں ہم
By wasim-nadirJanuary 5, 2024
یہ مت سمجھنا کوئی بد نما سا داغ ہیں ہم
کسی کی آنکھ کا جلتا ہوا چراغ ہیں ہم
ملے گا ہم سے ہی تجھ کو پتہ محبت کا
ہمیں سنبھال کے رکھ آخری سراغ ہیں ہم
ہمارے جلنے جلانے سے فائدہ کیا ہے
کہ اپنے طاق سے بچھڑے ہوئے چراغ ہیں ہم
لپیٹ رکھا ہے خود کو انا کی چادر میں
سبب یہی ہے کہ اندر سے داغ داغ ہیں ہم
کسی کے پیار کو ہم مصلحت سمجھ بیٹھے
یقین ہو گیا نادرؔ کہ بے دماغ ہیں ہم
کسی کی آنکھ کا جلتا ہوا چراغ ہیں ہم
ملے گا ہم سے ہی تجھ کو پتہ محبت کا
ہمیں سنبھال کے رکھ آخری سراغ ہیں ہم
ہمارے جلنے جلانے سے فائدہ کیا ہے
کہ اپنے طاق سے بچھڑے ہوئے چراغ ہیں ہم
لپیٹ رکھا ہے خود کو انا کی چادر میں
سبب یہی ہے کہ اندر سے داغ داغ ہیں ہم
کسی کے پیار کو ہم مصلحت سمجھ بیٹھے
یقین ہو گیا نادرؔ کہ بے دماغ ہیں ہم
81764 viewsghazal • Urdu