بک گئے ہیں جو یہاں تھوڑی سی رشوت کے لیے
By kunaal-barkadeFebruary 27, 2024
بک گئے ہیں جو یہاں تھوڑی سی رشوت کے لیے
مشورہ دیتے ہیں وہ بھی ہمیں محنت کے لیے
آج پھر سے ملی ہے مجھ کو محبت میں شکست
اک خدا اور ملا آج عبادت کے لیے
تجربہ سوچ سمجھ عمر سے آگے کی ملی
ہجر کاٹا نہیں ہے صرف اک عورت کے لیے
قابل عشق نہ تھے آپ ضروری ہیں مگر
آپ مجھ جیسے طلب گار اذیت کے لیے
کسی کو آپ سے نفرت بھی نہیں ہوتی کنالؔ
آپ امید لگاتے ہیں محبت کے لیے
مشورہ دیتے ہیں وہ بھی ہمیں محنت کے لیے
آج پھر سے ملی ہے مجھ کو محبت میں شکست
اک خدا اور ملا آج عبادت کے لیے
تجربہ سوچ سمجھ عمر سے آگے کی ملی
ہجر کاٹا نہیں ہے صرف اک عورت کے لیے
قابل عشق نہ تھے آپ ضروری ہیں مگر
آپ مجھ جیسے طلب گار اذیت کے لیے
کسی کو آپ سے نفرت بھی نہیں ہوتی کنالؔ
آپ امید لگاتے ہیں محبت کے لیے
13410 viewsghazal • Urdu