گریز
By bazm-ansariJanuary 19, 2024
ان سے ملنے کی تمنا دل بیتاب نہ کر
سوچتا ہوں کہ محبت کی جہاں قدر نہیں
جذب دل جذبۂ الفت کی جہاں قدر نہیں
ایسے ماحول سے بہتر ہے کنارا کر لوں
محفلیں چھوڑ کے تنہائی گوارا کر لوں
ان سے ملنے کی تمنا دل بیتاب نہ کر
جس کو معلوم نہیں پیار کی منزل کیا ہے
جس کو احساس نہیں درد بھرا دل کیا ہے
ایسے بے درد زمانے کے نظاروں کو سلام
بے وفا حسن کی رنگین بہاروں کو سلام
ان سے ملنے کی تمنا دل بیتاب نہ کر
اہل دل کشتۂ افتاد زمانہ ہوں جہاں
باوفا تیر ملامت کا نشانہ ہوں جہاں
ایسی راہوں میں وفاؤں کا گزر کیا معنی
ان خلاؤں میں محبت کا سفر کیا معنی
ان سے ملنے کی تمنا دل بیتاب نہ کر
کون کہتا ہے کہ حالات بدل جائیں گے
کون کہتا ہے کہ دن رات بدل جائیں گے
روح احساس کے بوجھوں سے دبی جاتی ہے
زندگی درد کے سانچے میں ڈھلی جاتی ہے
ان سے ملنے کی تمنا دل بیتاب نہ
سوچتا ہوں کہ محبت کی جہاں قدر نہیں
جذب دل جذبۂ الفت کی جہاں قدر نہیں
ایسے ماحول سے بہتر ہے کنارا کر لوں
محفلیں چھوڑ کے تنہائی گوارا کر لوں
ان سے ملنے کی تمنا دل بیتاب نہ کر
جس کو معلوم نہیں پیار کی منزل کیا ہے
جس کو احساس نہیں درد بھرا دل کیا ہے
ایسے بے درد زمانے کے نظاروں کو سلام
بے وفا حسن کی رنگین بہاروں کو سلام
ان سے ملنے کی تمنا دل بیتاب نہ کر
اہل دل کشتۂ افتاد زمانہ ہوں جہاں
باوفا تیر ملامت کا نشانہ ہوں جہاں
ایسی راہوں میں وفاؤں کا گزر کیا معنی
ان خلاؤں میں محبت کا سفر کیا معنی
ان سے ملنے کی تمنا دل بیتاب نہ کر
کون کہتا ہے کہ حالات بدل جائیں گے
کون کہتا ہے کہ دن رات بدل جائیں گے
روح احساس کے بوجھوں سے دبی جاتی ہے
زندگی درد کے سانچے میں ڈھلی جاتی ہے
ان سے ملنے کی تمنا دل بیتاب نہ
16839 viewsnazm • Urdu