آنکھیں

By ahmad-ayazFebruary 24, 2025
سنو جانا
مجھے اک بات کہنی تھی
یہ جو آنکھیں تمہاری ہیں
بہت ہی خوبصورت ہیں


نہ جانے کیوں مگر مجھ کو
یہی محسوس ہوتا ہے
کی ان خوابیدہ آنکھوں میں
ہزاروں خواہشیں ایسی ہیں


جو اب تک کسی
انجام تک پہونچی نہیں ہیں
اور سارے خواب اک محور پہ گردش کر رہے ہیں
نہ جانے کون سا وہ وقت ہوگا جب


ٹھہر جائے گا یہ لمحہ
اور یہ آنکھیں کھلی رہ جائیں گی
وہ سارے خواب ساری خواہشیں بس دیکھتے ہی دیکھتے
دم توڑ دیں گی ان حسیں خوش فہم آنکھوں میں


مگر کیا خوب ہو تم بھی
میں جب بھی دیکھتا ہوں غور سے ان کتھئی آنکھوں میں
یوں محسوس ہوتا ہے
کہ جیسے گھورتی رہتی ہوں مجھ کو


اور مجھ سے کہہ رہی ہوں کہ
میری آنکھیں یہ تم رکھ لو
تمہارے خواب میں رکھ لوں
43036 viewsnazmUrdu