اگر ہم واپسی بھی ساتھ کرتے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
اگر ہم واپسی بھی ساتھ کرتے
تو ممکن تھا ہمارا راستہ
اس خواب پر ہنسنے میں کٹتا
جو ہم دونوں نے دیکھا تھا
گھروں سے بھاگتے وقت
فرشتوں کے لیے لکھا ہوا کردار
اپنا مانتے وقت
ربر کی گن سے دنیا پر نشانہ تاکتے وقت
تو ممکن تھا ہمارا راستہ
اس خواب پر ہنسنے میں کٹتا
جو ہم دونوں نے دیکھا تھا
گھروں سے بھاگتے وقت
فرشتوں کے لیے لکھا ہوا کردار
اپنا مانتے وقت
ربر کی گن سے دنیا پر نشانہ تاکتے وقت
88286 viewsnazm • Urdu