بتاؤ تو سہی
By mehdi-pratapgarhiFebruary 27, 2024
آدمی کو عقل و علم و آگہی دیتا ہے کون
چاند کو تاروں کو آخر روشنی دیتا ہے کون
کون ہے جس نے بچھا رکھا ہے یہ فرش زمیں
پھول کو رنگت پھلوں کو تازگی دیتا ہے کون
کس کی حکمت سے ہے آخر آسماں ٹھہرا ہوا
یہ زمیں گردش میں ہے اور اک جہاں پھیلا ہوا
رزق پہنچانا ہے کس کا فیض ہر مخلوق کو
کس نے سورج کو خلا میں چھوڑا ہے جلتا ہوا
چاند کو تاروں کو آخر روشنی دیتا ہے کون
کون ہے جس نے بچھا رکھا ہے یہ فرش زمیں
پھول کو رنگت پھلوں کو تازگی دیتا ہے کون
کس کی حکمت سے ہے آخر آسماں ٹھہرا ہوا
یہ زمیں گردش میں ہے اور اک جہاں پھیلا ہوا
رزق پہنچانا ہے کس کا فیض ہر مخلوق کو
کس نے سورج کو خلا میں چھوڑا ہے جلتا ہوا
76614 viewsnazm • Urdu