بھیڑ نہیں یہ آنکھیں ہیں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
بھیڑ نہیں یہ آنکھیں ہیں
اور ان آنکھوں میں
کسی کے چشمے کا نمبر بڑھ جاتا ہے تو
میں دھندلا ہو جاتا ہوں
مجبوری ہے میری
رشتے رکھنا کچھ اچھی آنکھوں سے
گرم ہاتھوں سے
سچ تو یہ ہے
میرا ہونا ہی تب ثابت ہوتا ہے جب
کوئی مجھ کو دیکھے
مجھ کو ہاتھ لگائے
بھیڑ نہیں یہ وہ آنکھیں ہیں
جن سے ہوں میں
اور ان آنکھوں میں
کسی کے چشمے کا نمبر بڑھ جاتا ہے تو
میں دھندلا ہو جاتا ہوں
مجبوری ہے میری
رشتے رکھنا کچھ اچھی آنکھوں سے
گرم ہاتھوں سے
سچ تو یہ ہے
میرا ہونا ہی تب ثابت ہوتا ہے جب
کوئی مجھ کو دیکھے
مجھ کو ہاتھ لگائے
بھیڑ نہیں یہ وہ آنکھیں ہیں
جن سے ہوں میں
22678 viewsnazm • Urdu