ڈر
By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
شوروموں سے
ڈرنے والے
اچھے لوگو
فٹ پاتھوں پر بکنے والی
ساری چیزیں
مہنگی بھی ہیں
گھٹیا بھی ہیں
یہ جو دل میں ڈر ہے
اس کو پتھر کر لو
اس پتھر سے شوروموں کے شیشے توڑو
رنگ برنگی ساری خوشیاں گھر لے آؤ
ان خوشیوں کے رنگ بڑے پکے ہوتے ہیں
یہ بھیگی آنکھوں سے بھی ہنستے رہتے ہیں
ڈرنے والے
اچھے لوگو
فٹ پاتھوں پر بکنے والی
ساری چیزیں
مہنگی بھی ہیں
گھٹیا بھی ہیں
یہ جو دل میں ڈر ہے
اس کو پتھر کر لو
اس پتھر سے شوروموں کے شیشے توڑو
رنگ برنگی ساری خوشیاں گھر لے آؤ
ان خوشیوں کے رنگ بڑے پکے ہوتے ہیں
یہ بھیگی آنکھوں سے بھی ہنستے رہتے ہیں
90993 viewsnazm • Urdu