دشمنی کا لطف

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
کسی جھگڑے سے بس اتنے ذرا سے فاصلہ پر
اگر اب بھی ہماری دوستی قائم ہے
تو آؤ
مبارک باد دیں اک دوسرے کو


مگر اک بات سمجھا دوں میں تم کو
اگر ہم میں کبھی جھگڑا ہوا بھی
تو میں اس دشمنی کا لطف تو لینے نہیں دوں گا تمہیں ہرگز
وہ جس کی چاہ ہر جھگڑے کی ذمے دار ہوتی ہے


مری نظروں میں جھگڑے کا تصور کچھ الگ ہے
وہ ہے بس دوستی کا ختم ہو جانا
میں رشتے کو کبھی بھی دشمنی کی شکل میں
جاری نہیں رکھتا


60201 viewsnazmUrdu