ایک سوال

By abdul-mannan-samadiOctober 19, 2024
مجھے حیرت ہے کیسے جی رہا ہوں
تمہیں دیکھا نہیں ہے
ایک مدت سے
مگر میں پوچھتا ہوں


اپنے دل سے
چھلک اٹھتی ہیں کیوں آنکھیں
تمہاری یاد آتے ہی
47108 viewsnazmUrdu