حسن جاناں
By noman-badrFebruary 28, 2024
تو کہ شہکار صناع ہر اولیں
تو بیاں میں نہیں دسترس میں نہیں
حسن کافر ترا آنکھ توبہ شکن
داؤ پر لگ گئے جان و ایمان بھی
تو دلیل سحر شمع بحر و بر
راہ ایمان بھی رنگ وجدان بھی
تیری آنکھوں میں دیر و حرم قید ہے
جام گلفام کیا جام جم قید ہے
گاہے رنگ غلاف حرم ہو گئیں
گاہے رنگ حنا دم بہ دم ہو گئیں
گاہے کتنوں کو بھٹکا دیا راہ سے
گاہے یہ منزلوں کا علم ہو گئیں
تیری پلکیں جھکیں چاند ڈھلنے لگے
شام ہونے لگی زخم جلنے لگے
ساحرہ پھر ترا سحر ہونے لگا
لوگ گرنے لگے ہوش اڑنے لگے
تیرا رخسار ہے چاندنی کی حیا
دودھ میں جیسے سندور گھلنے لگا
تیرے رخسار رنگ شفق ہو گئے
یعنی یہ شاعری کے افق ہو گئے
کس کو تشبیہ دوں استعارہ کروں
لب کو لب کے لیے ہی گوارا کروں
ہونٹ کیا آیتیں ہیں یہ قرآن کی
جان ہیں جان جاں یہ تری جان کی
ان سے چھو لیں تو الفاظ خوشبو بنیں
قہقہے نور بن جائیں جادو بنیں
شبنمی پنکھڑی پنکھڑی ہیں فقط
اور کیا میں کہوں زندگی ہیں فقط
سوچتا ہوں تو کچھ سوچا جاتا نہیں
حسن تیرا تو اب دیکھا جاتا نہیں
یعنی جاوید اخترؔ نے سچ ہی کہا
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
تو بیاں میں نہیں دسترس میں نہیں
حسن کافر ترا آنکھ توبہ شکن
داؤ پر لگ گئے جان و ایمان بھی
تو دلیل سحر شمع بحر و بر
راہ ایمان بھی رنگ وجدان بھی
تیری آنکھوں میں دیر و حرم قید ہے
جام گلفام کیا جام جم قید ہے
گاہے رنگ غلاف حرم ہو گئیں
گاہے رنگ حنا دم بہ دم ہو گئیں
گاہے کتنوں کو بھٹکا دیا راہ سے
گاہے یہ منزلوں کا علم ہو گئیں
تیری پلکیں جھکیں چاند ڈھلنے لگے
شام ہونے لگی زخم جلنے لگے
ساحرہ پھر ترا سحر ہونے لگا
لوگ گرنے لگے ہوش اڑنے لگے
تیرا رخسار ہے چاندنی کی حیا
دودھ میں جیسے سندور گھلنے لگا
تیرے رخسار رنگ شفق ہو گئے
یعنی یہ شاعری کے افق ہو گئے
کس کو تشبیہ دوں استعارہ کروں
لب کو لب کے لیے ہی گوارا کروں
ہونٹ کیا آیتیں ہیں یہ قرآن کی
جان ہیں جان جاں یہ تری جان کی
ان سے چھو لیں تو الفاظ خوشبو بنیں
قہقہے نور بن جائیں جادو بنیں
شبنمی پنکھڑی پنکھڑی ہیں فقط
اور کیا میں کہوں زندگی ہیں فقط
سوچتا ہوں تو کچھ سوچا جاتا نہیں
حسن تیرا تو اب دیکھا جاتا نہیں
یعنی جاوید اخترؔ نے سچ ہی کہا
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
18888 viewsnazm • Urdu