خوشبو
By mehr-husain-naqviFebruary 27, 2024
کسی احساس کو بیدار کرتی دل نشیں خوشبو
کہیں بارش کی بوندوں سے نکلتی ریت کی خوشبو
معطر کرتی یادوں کو کسی
مانوس سے اک عطر کی خوشبو
کبھی دلہن کے ہاتھوں سے اٹھے رنگ حنا بن کر بکھرتے خواب
کی خوشبو
کہیں روشن مزاروں پر اگربتی سے پھولوں سے دعاؤں کے جزیرے سے جڑی اک ذات کی خوشبو
بہت نوحہ کناں گریہ کناں ہر دم مہکتی سی کسی کی قبر پر پھیلے ہوئے تازہ گلابوں کی بہت ویران سی خوشبو
جڑی اک یاد سے خوشبو
بہت نایاب ہوتی ہے
معطر روح کو کر دے
پرانے زخم سب بھر دے حسیں لمحات کی خوشبو
تو پھر یہ بھی یقینی ہے
عطا احساس کو یہ لمس کا
بھی معجزہ دے کر بہت مسرور
رکھتی ہے

52489 viewsnazm • Urdu