کیا جواب دوں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
مسکراہٹ کا پڑاؤ
اتنی اونچائی پہ ہوگا یہ نہیں معلوم تھا
قہقہوں سے تیرے یارانہ رہا تھا اس لیے
ہم کہیں سمجھے ہوئے بیٹھے تھے دل میں
مسکرانا بھی ترا آسان ہوگا
ہم غلط تھے
اور اب یہ سوچ کر گھبرا رہیں ہیں
لوٹ کر یاروں کو منہ دکھلائیں گے کیا
اتنی اونچائی پہ ہوگا یہ نہیں معلوم تھا
قہقہوں سے تیرے یارانہ رہا تھا اس لیے
ہم کہیں سمجھے ہوئے بیٹھے تھے دل میں
مسکرانا بھی ترا آسان ہوگا
ہم غلط تھے
اور اب یہ سوچ کر گھبرا رہیں ہیں
لوٹ کر یاروں کو منہ دکھلائیں گے کیا
94617 viewsnazm • Urdu