موسم

By kanwal-pradeep-mahajanFebruary 27, 2024
شام کے سہمے ہوئے لمحات
بند سی بوجھل فضا
سبز پتے درختوں پہ
یوں جیسے


سوگ میں آئے بیٹھے ہوں
ایسے چپ چاپ
کسی لرزش سے بیگانے
سرنگوں جیسے


اک ہجوم گناہگاراں ہو
دن بھر کے سفر سے تھک کر
سورج
کھو کر اپنی تابانی


ایک بے جان سے راہی کی طرح
لوٹتا ہے
اپنے گھر کے آنگن میں
گرد سے آلود فضا


درد سے بوجھل سانسیں
رک بھی جائیں اگر
تو کوئی زیاں کیا ہوگا
87912 viewsnazmUrdu