پرندے

By basit-azeemFebruary 26, 2024
میں ان پرندوں کو جانتا ہوں
مرے بدن کو یہ بانٹ لیں گے
کہ میرے مردہ بدن سے یارو
یہ میرے اعصاب چھانٹ لیں گے


میں ان پرندوں کو جانتا ہوں
میں ان پرندوں کو جانتا ہوں
میں ان پرندوں کو جانتا ہوں
کہ جن کی چونچیں


لہو میں تر ہیں
کہ جن کے پنجوں میں ہڈیاں ہیں
جو آسمانوں کی وسعتوں سے بھی دیکھ لیتے ہیں
مردہ لاشیں


میں ان پرندوں کو جانتا ہوں
میں ان پرندوں کو جانتا ہوں
میں ان پرندوں کو جانتا ہوں
جو اپنی منحوس بوڑھی آنکھوں سے دیکھتے ہیں


مرے بدن کو مرے بدن کو
مرے بدن کو جس کے اعصاب سڑ چکے ہیں
کہ جو غلاظت کا ایک انبار بن گیا ہے
کہ جو تعفن سے اپنی پوری فضا کو مسموم کر رہا ہے


میں جانتا ہوں کہ یہ پرندے
جو دیکھتے ہیں مرے بدن کو عجب طرح چشم نیم وا سے
یہ میری آنکھوں کے بند ہونے کے منتظر ہیں
کہ بند ہوتے ہی میری آنکھیں


57787 viewsnazmUrdu