سلیقہ شرط ہے بس

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
سلیقہ شرط ہے بس
اگر اتنا ہنر بھی سیکھ لیں ہم
کہ اک خرگوش کو کیسے اٹھایا جائے کانوں سے پکڑ کر
کہ اک بلی کے بچے کو اگر ہم چھیڑنا چاہیں


تو گردن پر وہاں چٹکی بھریں
جہاں سے ماں اسے منہ میں دبا کر گھر بدلتی ہے
تو پھر سب کو یہاں تفریح کے ساماں مہیا ہیں
تو پھر چھوٹا بڑا کوئی


شکایت کر نہیں سکتا
کھلونوں کی
44638 viewsnazmUrdu