تمہارے بعد

By tuaqeer-chughtaiMarch 1, 2024
قمیض الٹی پہن لیتا ہوں وحشت میں
کبھی جوتا نہیں ملتا
کئی رنگوں کے موزے ہیں مگر اچھے نہیں لگتے
ادھڑتی جا رہی ہے شرٹ جیون کی طرح


گردن سے لے کر آستینوں تک
بچھڑنے سے ذرا پہلے
جو طارق روڈ سے ہم نے خریدی تھی
تمھارے بعد کیفیت بدلتی جا رہی ہے رکھ رکھاؤ کی


پتا چلتا نہیں کچھ دن گزرنے کا نہ موسم کے بدلنے کا
تمھارے ہاتھ سے لکھے ہوئے خط پڑھتا رہتا ہوں
لفافے پر خود اپنا نام لکھ کر پوسٹ کر دیتا ہوں دوبارہ
اور اس کے بعد دن بھر ڈاکئے کی راہ تکتا ہوں


61047 viewsnazmUrdu