واقعی جھوٹ تھا کیا
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
بات سن کر مری وہ ہنسا
تو مجھے بھی لگا بات ہنسنے کی ہے
خیر اچھا ہوا
ورنہ میں زندگی بھر کسی جھوٹ کو جیتا رہتا
مگر کون سا جھوٹ
وہ رونا تڑپنا مرا واقعی جھوٹ تھا کیا
تو پھر کس نتیجے پہ پہنچا ہوں میں
صرف اتنا ہی شاید
کہ میں آج یہ جانتا ہوں
کسی کو سمجھنے پرکھنے کا کئی وظیفہ نہیں
بس وہی بات جو
لب تلک آ نہ پائے لطیفہ نہیں
تو مجھے بھی لگا بات ہنسنے کی ہے
خیر اچھا ہوا
ورنہ میں زندگی بھر کسی جھوٹ کو جیتا رہتا
مگر کون سا جھوٹ
وہ رونا تڑپنا مرا واقعی جھوٹ تھا کیا
تو پھر کس نتیجے پہ پہنچا ہوں میں
صرف اتنا ہی شاید
کہ میں آج یہ جانتا ہوں
کسی کو سمجھنے پرکھنے کا کئی وظیفہ نہیں
بس وہی بات جو
لب تلک آ نہ پائے لطیفہ نہیں
55838 viewsnazm • Urdu