ضبط کا خرچ
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
ضبط کو سوچ کر خرچ کرتا ہوں میں
ہر کسی پر نہیں
ہر جگہ پر نہیں
اس لئے میری آنکھیں کبھی خشک ہوتی نہیں
ایسا لگتا ہے ہر بات پر
جیسے رونے کو تیار بیٹھا ہوں میں
دوستوں سے ہوئی بد زبانی پہ بھی
دکھ بھری دوسروں کی کہانی پہ بھی
یوں
کہ میں ضبط کو خرچ کرنا نہیں چاہتا
چھوٹی موٹی کسی بات پر
ہاں مگر
بڑے واقعے جب ہوئے
یہاں تک کہ جب میرے گھر سے جنازے اٹھے
تب کسی نے مری آنکھ میں ایک آنسو بھی دیکھا نہیں
کوئی یہ سوچتا ہے اگر
کہ اس نے مجھے اپنے غم میں رلا کر
بڑا معرکہ کوئی سر کر لیا ہے
تو پاگل ہے وہ
ہر کسی پر نہیں
ہر جگہ پر نہیں
اس لئے میری آنکھیں کبھی خشک ہوتی نہیں
ایسا لگتا ہے ہر بات پر
جیسے رونے کو تیار بیٹھا ہوں میں
دوستوں سے ہوئی بد زبانی پہ بھی
دکھ بھری دوسروں کی کہانی پہ بھی
یوں
کہ میں ضبط کو خرچ کرنا نہیں چاہتا
چھوٹی موٹی کسی بات پر
ہاں مگر
بڑے واقعے جب ہوئے
یہاں تک کہ جب میرے گھر سے جنازے اٹھے
تب کسی نے مری آنکھ میں ایک آنسو بھی دیکھا نہیں
کوئی یہ سوچتا ہے اگر
کہ اس نے مجھے اپنے غم میں رلا کر
بڑا معرکہ کوئی سر کر لیا ہے
تو پاگل ہے وہ
20081 viewsnazm • Urdu