زائد زندگی
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
کہانی اور ہوتی کچھ ہماری
اگر ہم وقت سے سونے کی عادت ڈال لیتے
مگر ہم تو
نہ جانے کیا سمجھتے تھے سحر تک جاگنے کو
جو ہم نے جاگ کر کاٹی ہیں نیند آتے ہوئے بھی
وہ زائد زندگی ہے
وہ زائد زندگی ہے جس نے سارے مسئلے پیدا کیے ہیں
جسے جینے میں
خوابوں کے یہ الجھٹے ہوئے ہیں

50617 viewsnazm • Urdu