اشرا شاعری

اشرا پر دل سے نکلی شاعریاں

اشرا پر مرتب شاعری کا ایک خوبصورت مجموعہ دریافت کریں۔ ان شاعروں کے الفاظ آپ کے احساسات کی گہرائی ظاہر کریں اور انہیں کو کوئی عظیم اظہار میں تبدیل کریں۔

وہ سب میں نعمتیں تقسیم کر کے خوش رہتا
مگر خدائی کا دعویٰ نہیں کیا اس نے
وہ ماں کا ہاتھ بٹاتا تھا گھر کے کاموں میں
پہ فیمینسٹی کا چرچا نہیں کیا اس نے


جو قرض فرض نہیں تھے ادا کیے وہ بھی
کسی سے کوئی تقاضا نہیں کیا اس نے
بنائی زندگی جن کی وہ اس کی موت بنے
یہ دکھ مجھے ہے کہ اچھا نہیں کیا اس نے


پھر ایک عصر وہ مسجد کی سیڑھیوں پہ ڈھلا
تو بجھتے دل سے بھی شکوہ نہیں کیا اس نے

- idris-babar


کھانسی اور ہچکی کا فرق
غیر واضح ہوتا ہے
عوام کے مسیحاؤں اور خدا کے وکیلوں کو
مؤکل اور دستانے نہیں ملتے


زمین کو وینٹیلیٹر لگانے والوں کو
زمین کو وینٹیلیٹر لگانے کی ہمت نہیں ہوتی
ہجوم کی بھوک میں خوف
اور خوف کی موت میں بھوک نہیں ہوتی


دو محبت کرنے والوں کے درمیان
دو محبت کرنے والے نہیں ہوتے

- arsalan-ahmad


بابائے کل اقوام پوری صدی
اسنوکر کھیلتے رہے
اسنوکر کی سب سے بہترین گیندیں
گینڈے کے سینگ سے بنتی رہیں


کچھ عرصہ پہلے
آخری سفید گینڈا مارا گیا
سکوت گینڈا سے
کسی قوم کو فرق نہیں پڑا


آخری انسان مرنے سے
کسی سیارے کو فرق نہیں پڑنے والا

- arsalan-ahmad


کون پہلی محبت نہیں تھا
کون آخری محبت نہیں
کون ہے جو پہلی اور آخری محبت ہے
کون سا بچہ کس کی اولاد ہے


کون سی دولت کس پر حلال ہے
کس قتل کا سراغ کس زمین میں ہے
مثلث کب سے ہے اور کن تین میں ہے
وبا کے دنوں میں


ضروری ہوتا ہے
وصیت لکھ رکھنا

- arsalan-ahmad


مختصر کر جاتی ہے زندگی کو ہر ملاقات
بن جاتا ہے مرکب خوف خدا میں خوف وبا
بڑھ جاتی ہے اہمیت میں محبت سے مدافعت
کھو بیٹھتے ہیں کرنسی نوٹ تک اپنی وقعت


رہ جاتا ہے جمع بہت سا موت کے بعد کا راشن
چلی جاتی ہیں نقابوں تلے کھلی مسکراہٹیں
مٹ جاتی ہے مصافحوں اور معانقوں کی ملمع کاری
روٹھ جاتا ہے بدن سے لمس کا رزق


دور ہو جاتا ہے اپنا چہرہ اپنے ہاتھ سے
مکمل ہوتی ہے وبا کے دنوں میں تنہائی

- arsalan-ahmad


وبا کے دنوں میں میت کا غسل
جنازے کا کندھا
اور آخری لمحے کا دیدار نہیں ہوتا
لیکن یہی نہیں


ان دنوں قبر کے پھولوں کی
گلقند نہیں بنائی جاتی
لاش کے بالوں کی وگ نہیں بنتی
کفن پلاسٹک کا ہوتا ہے


جو چوری نہیں ہوتا
اور کوئی آدم خور زندہ نہیں بچتا

- arsalan-ahmad