فلمی گیت شاعری
بالی وڈ گانوں سے انسپیرڈ شاعری
بالی وڈ گانوں سے متاثر ایک شاعری مجموعہ کا انتخاب کریں۔ ان شہریں مصرعوں سے فلمی گیت کی وجدانیت اور جذبے کو ظاہر کرتی ہیں۔
وطن کی راہ میں وطن کے نوجواں شہید ہو
پکارتے ہیں یہ زمین و آسماں شہید ہو
وطن کی لاج جس کو تھی عزیز اپنی جان سے
وہ نوجوان جا رہا ہے آج کتنی شان سے
اس اک جواں کی خاک پر ہر اک جواں شہید ہو
ہے کون خوش نصیب ماں کہ جس کا یہ چراغ ہے
وہ خوش نصیب ہے کہاں یہ جس کے سر کا تاج ہے
امر وہ دیش کیوں نہ ہو کہ تو جہاں شہید ہو
شہید تیری موت ہی ترے وطن کی زندگی
ترے لہو سے جاگ اٹھے گی اس چمن میں زندگی
کھلیں گے پھول اس جگہ پہ تو جہاں شہید ہو
غلام اٹھ وطن کے دشمنوں سے انتقام لے
ان اپنے دونوں بازوؤں سے خنجروں کا کام لے
چمن کے واسطے چمن کے باغباں شہید ہو
پہاڑ تک بھی کانپنے لگے ترے جنون سے
تو آسماں پہ انقلاب لکھ دے اپنے خون سے
زمیں نہیں ترا وطن ہے آسماں شہید ہو
پکارتے ہیں یہ زمین و آسماں شہید ہو
وطن کی لاج جس کو تھی عزیز اپنی جان سے
وہ نوجوان جا رہا ہے آج کتنی شان سے
اس اک جواں کی خاک پر ہر اک جواں شہید ہو
ہے کون خوش نصیب ماں کہ جس کا یہ چراغ ہے
وہ خوش نصیب ہے کہاں یہ جس کے سر کا تاج ہے
امر وہ دیش کیوں نہ ہو کہ تو جہاں شہید ہو
شہید تیری موت ہی ترے وطن کی زندگی
ترے لہو سے جاگ اٹھے گی اس چمن میں زندگی
کھلیں گے پھول اس جگہ پہ تو جہاں شہید ہو
غلام اٹھ وطن کے دشمنوں سے انتقام لے
ان اپنے دونوں بازوؤں سے خنجروں کا کام لے
چمن کے واسطے چمن کے باغباں شہید ہو
پہاڑ تک بھی کانپنے لگے ترے جنون سے
تو آسماں پہ انقلاب لکھ دے اپنے خون سے
زمیں نہیں ترا وطن ہے آسماں شہید ہو
- raja-mehdi-ali-khan