بچوں کے لئے شاعری

تخیل اور خوشیوں کو نرسری

بچوں کے لیے شاعری کے دنیا میں ڈوب کر دیکھیں، جہاں ہر شاعری کا بچوں کی تخیل اور دلی فریبی کی بھرپوری کو پرورش کرتی ہے۔ شاعری کے نایاب الفاظ کو مزیدار، جیتھی شاعری جھونکئیں جو بچوں کی کھلنے، سکھانے، اور پرڻن درستی کی خواہش کرتے ہیں، الفاظ کی جادیں شعری ہوتی ہیں۔

آب رنگیں حوض سنگین مارا پیچا گل خندا

- unknown


میں گاؤں تم سو جاؤ
میں گاؤں تم سو جاؤ
سکھ سپنوں میں کھو جاؤ
مانا آج کی رات ہے لمبی


مانا دن تھا بھاری
پر جگ بدلا
بدلے گی ایک دن تقدیر ہماری
اس دن کے خواب سجاؤ


میں گاؤں تم سو جاؤ
کل تم جب آنکھیں کھولو گے
جب ہوگا اجیارا
خوشیوں کا سندیشا لے کر


آئے گا سویرا پیارا
مت آس کے دیپ بجھاؤ
میں گاؤں تم سو جاؤ
جی کرتا ہے جیتے جی


میں یوں ہی گاتا جاؤں
گردش میں تھکے ہاروں کا
ماتھا سہلاتا جاؤں
پھر اک دن تم دہراؤ


سکھ سپنوں میں کھو جاؤ
میں گاؤں تم سو جاؤ

- shailendra


آج کل میں ڈھل گیا دن ہوا تمام
تو بھی سو جا سو گئی رنگ بھری شام
سو گیا چمن چمن سو گئی کلی کلی
سو گئے ہیں سب نگر سو گئی گلی گلی


نیند کہہ رہی چل میری بانہیں تھام
تو بھی سو جا سو گئی رنگ بھری شام
ہے بجھا بجھا سا دل بوجھ سانس سانس پر
جی رہیں ہیں پھر بھی ہم صرف کل کی آس پر


کہہ رہی ہے چاندنی لے کے تیرا نام
تو بھی سو جا سو گئی رنگ بھری شام
کون آئے گا ادھر کس کی راہ دیکھیں ہم
جن کی آہٹیں سنیں جانے کس کے تھے قدم


اپنا کوئی بھی نہیں تو پھر اپنے تو ہیں رام
تو بھی سو جا سو گئی رنگ بھری شام

- hasrat-jaipuri


میں جاگوں تو سو جائے
رام کرے ایسا ہو جائے
میری نندیا توہے مل جائے
میں جاگوں تو سو جائے


میں جاگوں تو سو جائے
گزر جائیں سکھ سے تیری دکھ بھری رتیاں
بدل لوں میں توسے انکھیاں
بس میں اگر ہوں یہ بتیاں


مانگوں دعائیں ہاتھ اٹھائے
میری نندیا توہے مل جائے
میں جاگوں تو سو جائے
میں جاگوں تو سو جائے


تو ہی نہیں میں ہی نہیں
سارا زمانا درد کا ہے ایک فسانہ
آدمی ہو جائے دیوانہ
یاد کرے گر بھول نہ جائے


میری نندیا توہے مل جائے
میں جاگوں تو سو جائے
میں جاگوں تو سو جائے
سوپن چلا آئے کوئی چوری چوری


مست پون گائے لوری
چندر کرن بن کے ڈوری
تیرے من کو جھولا جھلائے
میری نندیا توہے مل جائے


میں جاگوں تو سو جائے
میں جاگوں تو سو جائے

- anand-bakhshi


چندہ ماما دور کے
چندہ ماما دور کے پوے پکائیں بور کے
آپ کھائیں تھالی میں منے کو دیں پیالی میں
پیالی گئی ٹوٹ منا گیا روٹھ


لائیں گے نئی پیالیاں بجا بجا کے تالیاں
منے کو منائیں گے ہم دودھ ملائی کھائیں گے
چندہ ماما دور کے پوے پکائیں بور کے
اڑن کھٹولے بیٹھ کے منا چندہ کے گھر جائے گا


تاروں کے سنگ آنکھ مچولی کھیل کے دل بہلائے گا
کھیل کود سے جب میرے منے کا دل بھر جائے گا
ٹھمک ٹھمک میرا منا واپس گھر کو آئے گا
چندہ ماما دور کے پوے پکائیں بور کے


- ravi-shankar


میں گاؤں تو چپ ہو جا
میں گاؤں تو چپ ہو جا
میں جاگوں رے تو سو جا
دھرتی کی کایا سوئی


انبر کی مایا سوئی
جھلمل تاروں کے نیچے
سپنوں کی چھایا سوئی
میں ڈھونڈھوں


ہو میں ڈھونڈھوں رے تو کھو جا
میں جاگوں رے تو سو جا
جانے ہوائیں کہاں کھوئیں
ساگر کی بھی لہریں سویم


دنیا کا سب دکھڑا بھر کے
تیری دو انکھیاں رے کیوں روئیں
آنسو کے
ہو آنسو کے شبنم دھو جا


میں جاگوں رے تو سو جا
آنسو تیرے مجھ کو دے دے
بدلے میں میری ہنسی لے لے
تیرا تو من سکھ سے کھیلے


میرا ہردے تیرا دکھ جھیلے
نئے بیج
نئے بیج خوشی کے بو جا
میں جاگوں رے تو سو جا


میں گاؤں تو چپ ہو جا
میں جاگوں رے تو سو جا

- bharat-vyas


چھوٹی سی پیاری سی
چھوٹی سی پیاری سی ننھی سی آئی کوئی پری
بھولی سی نیاری سی اچھی سی آئی کوئی پری
پالنے میں ایسے ہی جھولتی رہے


خوشیوں کی بہاروں میں جھومتی رہے
گاتے مسکراتے سنگیت کی طرح
یہ تو لگے راما کے گیت کی طرح
را را رو را را رو را را را رو


سرگم جانوں نہ سر پہچانوں نہ
جانے کیسے فنکار بن گیا
سب سے یاری ہے ناطے داری ہے
جس کو چاہا وہ یار بن گیا


مجھ کو جو دیا رب نے ہی دیا
آیا جو دل میں وہ میں نے گا لیا
آیا جو دل میں وہ میں نے گا لیا
گاتے مسکراتے سنگیت کی طرح


دنیا لگے راما کے سنگیت کی طرح
را رو را را رو را رو را را رو

- sameer-anjan


آ جا ری نندیا رانی آ جا
آ جا نندیا رانی آ جا دور ستاروں سے
ننھے ننھے سپنے لے آ دور نظاروں سے
آ جا میری گڑیا کی ننھی سی آنکھوں میں


آ جا نندیا رانی آ جا دور ستاروں سے
پریوں کی نگری سے آنے والی ہے وہ سپنے سلونے لیے
ننھی سی پلکوں میں چھپ جائے گی وہ ڈھیروں کھلونے لیے
پھر تھپکیاں دے کے وہ گنگنائے گی


سو جا سو جا سو جا
آ جا نندیا رانی آ جا دور ستاروں سے

- manish-tirpathi


گڑیا رانی بٹیا رانی
گڑیا رانی بٹیا رانی پریوں کی نگری سے اک دن
راج کنور جی آئیں گے محلوں میں لے جائیں گے
گڑیا رانی بٹیا رانی


آگے پیچھے گھوڑے ہاتھی بیچ میں ہوں گے سو باراتی
اتنی آج اکیلی ہو تم تیرے کتنے ہوں گے ساتھی
کتنی خوش ہوں میں میرے آنکھ میں پانی
گڑیا رانی بٹیا رانی


تو میری چھوٹی سی گڑیا بن جائے گی جادو کی پڑیا
تجھ پہ آ جائے گی جوانی میں تو ہو جاؤں گی بڑھیا
بھول نہ جانا پریت پرانی گڑیا رانی بٹیا رانی

- anand-bakhshi


ننھی کلی سونے چلی ہوا دھیرے آنا
نیند بھرے پنکھ لیے جھولا جھلا جانا
نیند بھرے پنکھ لیے جھولا جھلا جانا
ننھی کلی سونے چلی ہوا دھیرے آنا


نیند بھرے پنکھ لیے جھولا جھلا جانا
ننھی کلی سونے چلی ہوا دھیرے آنا
چاند کرن سی گڑیا نازوں کی ہے پلی
چاند کرن سی گڑیا نازوں کی ہے پلی


آج اگر چندنیا آنا میری گلی
گن گن گن گیت کوئی ہولے ہولے گانا
نیند بھرے پنکھ لیے جھولا جھلا جانا
ننھی کلی سونے چلی ہوا دھیرے آنا


ریشم کی ڈور اگر پیروں کو الجھائے
گھنگھرو کا دانہ کوئی شور مچا جائے
رانی میری جاگے تو پھر نندیا تو بہلانا
نیند بھرے پنکھ لیے جھولا جھلا جانا


ننھی کلی سونے چلی ہوا دھیرے آنا

- majrooh-sultanpuri


اے میرے جانی اے میرے پیارے
آنکھوں کی ٹھنڈک دل کے سہارے
ٹھنڈی ہوائیں آنے لگی ہیں
پیغام راحت لانے لگی ہیں


دیتا ہے لوری گھڑیال سو جا
رات آ گئی ہے اے لال سو جا
قرباں دنوں پر راتوں کے صدقے
میں تیری میٹھی باتوں کے صدقے


تو ہی ہمارے دل کا سہارا
ماں کی جوانی ابا کا پیارا
جب لائے گا تو دولت کما کر
دے گا ہمارے ہاتھوں میں لا کر


سکھ تیرا ہم کو مولا دکھائے
تجھ کو نگاہ بد سے بچائے

- seemab-akbarabadi


مرے بھیا کا جھولا ہے ہا ہا ہا ہو ہو ہو
ہوا کا یہ تو گھوڑا ہے ہا ہا ہا ہو ہو ہو
بڑی تیزی سے جاتا ہے بڑی تیزی سے آتا ہے
ہوا سے باتیں کرتا ہے ہا ہا ہا ہو ہو ہو


نہ اس میں بد رکابی ہے نہ اس میں بد لگامی ہے
نہ کھاتا کوئی کوڑا ہے ہا ہا ہا ہو ہو ہو
یہ چاروں ڈوریاں اس کی اگاڑی اور پچھاڑی ہیں
ہوا میں اس سے لٹکا ہے ہا ہا ہا ہو ہو ہو


- mohammad-husain-azad


ہوئی رین چندن کا پلنا جھلاؤں
مرے لاڈلے تجھ کو لوری سناؤں
سدا جادو نگری کے دیکھے تو سپنے
بھرے پھول خوشیوں کے دامن میں اپنے


محبت سے تجھ کو سنواروں سجاؤں
مرے لاڈلے تجھ کو لوری سناؤں
تو نور نظر ہے تو گھر کا اجالا
بہت ناز سے ہے تجھے میں نے پالا


مرے چاند تجھ پہ سدا واری جاؤں
مرے لاڈلے تجھ کو لوری سناؤں
تو جھولا دھنک کا مرے لال جھولے
بڑا ہو کے تو کہکشاؤں کو چھو لے


ستارے ترے کھیلنے کو میں لاؤں
مرے لاڈلے تجھ کو لوری سناؤں
ترے واسطے ہیں مری سب دعائیں
ہمیشہ رہیں دور تجھ سے بلائیں


- nasriin-syed


ننھی منی راج دلاری میری آنکھوں کا تارا
تیری آنکھیں کتنی پیاری جس سے چمکے گھر سارا
ننھی منی راج دلاری میری آنکھوں کا تارا
آنکھیں موندے سو جا پیاری پلکیں سجائے جھولے


جس میں پیاری پیاری پریاں رقص کریں رنگیلے
ہلکے ہلکے جھونکے نغمہ گانے لگے ہیں نیارا
ننھی منی راج دلاری میری آنکھوں کا تارا
رنگیں تتلی آ کر چھیڑے تیرے ان گالوں کو


چڑیا بلبل آ کر چومیں تیرے ان بالوں کو
لوری گانے کلیاں آئیں پھول بنے گہوارا
ننھی منی راج دلاری میری آنکھوں کا تارا
ساون برکھا ندیا پانی چومے تیرے پیروں کو


جگنو تارے جگ مگ چمکے چین ملے ترے نینوں کو
نیل گگن کا چندا ہے تو پھیلائے اجیارا
ننھی منی راج دلاری میری آنکھوں کا تارا

- ahmed-nisar


آ جا ری نندیا آ جانا
میری منی کو سلا جانا
پھولوں کی رانی سونے لگی ہے
خوابوں میں اپنے وہ کھونے لگی ہے


کہہ دو ہوا سے کہ دھیرے سے آئے
کوئی یہاں پر نہ شور مچائے
تو بھی تو دھیرے دھیرے آ
آ جا ری نندیا آ جانا


میری منی کو سلا جانا
چاند نگر سے یہ جھولا منگایا
تتلی کے رنگوں سے اس کو سجایا
پھول بھی خوشبو لٹانے لگے ہیں


بھنورے بھی نغمے سنانے لگے ہیں
تو بھی تو آ جا لوری سنا جا
آ جا ری نندیا آ جانا
میری منی کو سلا جانا


پریاں میرے گھر میں آئی ہوئی ہیں
چاندنی بھی ساتھ لائی ہوئی ہیں
کوئل بھی گیت سنانے کو آئی
چڑیا بھی جھولا جھلانے کو آئی


تو بھی تو آ جا لوری سنا جا
آ جا ری نندیا آ جانا
میری منی کو سلا جانا

- shamshad-jaleel-shad


لو میرے ننھا کو آتی ہے نیند
سونے کا پیغام لاتی ہے نیند
ننھا ہے میرا بڑا پہلوان
ننھے پہ میرے خدا کی امان


سچ بولتا ہے یہ ننھا مرا
ہے جھوٹی باتوں سے بیزار سا
جھوٹ اور چغلی سے بچتا ہے یہ
کتنا سمجھ دار بچہ ہے یہ


لیتا ہے پہلے خدا کا یہ نام
کرتا ہے پھر ہیں جو کرنے کے کام
پڑھنے سے یہ جی چراتا نہیں
کھیل اور کود اس کو بھاتا نہیں


ہوگا بڑا جب یہ بیٹا مرا
اس کو ملے گا بڑا مرتبہ
اسلام کے کام آئے گا یہ
دنیا کی محفل سجائے گا یہ


ہو میرے ننہا پہ فضل خدا
جگ جگ جئے یہ مرا لاڈلا
آ جا ری نندیا تو آ کیوں نہ جائے
ننھا کو میرے سلا کیوں نہ جائے


آتی ہوں بی بی اب آتی ہوں میں
ننھا کو آ کر سلاتی ہوں میں

- seemab-akbarabadi


روئے گا نہ روئے گا
منا بیٹا سوئے گا
پاپا گھر جب آئیں گے
ٹافی بسکٹ لائیں گے


منا بیٹا کھائے گا
سو کر جب اٹھ جائے گا
روئے گا نہ روئے گا
منا بیٹا روئے گا


دیدی کل جب آئے گی
چندا پر لے جائے گی
چندا پر جب جھولے گا
منا بیٹا پھولے گا


روئے گا نہ روئے گا
منا بیٹا سوئے گا
بجلی جب یہ چمکے ہے
گھر میں بھی آ دھمکے ہے


بادل دیکھو گرجے ہے
پانی بھی اب برسے ہے
روئے گا نہ روئے گا
منا بیٹا سوئے گا


کتا بھوں بھوں کرتا ہے
بچہ ڈر سے سوتا ہے
جب جب کتا آ جائے
ہم کو تم کو کھا جائے


روئے گا نہ روئے گا
منا بیٹا سوئے گا

- ahmad-nadeem-morsandvi


سو گئی تتلی سو گئی مینا
سو گئی کوئل سو گئی چڑیا
سو گئی بلبل سو گئی مینا
پنکھ پکھیرو سو گئے سارے


تو بھی سو جا منا پیارے
منی کی آنکھ کا تارا سو جا
پاپا کا راج دلارا سو جا
دادی کا موہن پیارا سو جا


پاپا دادی سو گئے تمہارے
تو بھی سو جا منا پیارے
چندا ماما چمکتے سو گئے
جگنو تو اب دمکتے سو گئے


تارے بھی ٹمٹماتے سو گئے
سو گئے چندا جگنو تارے
تو بھی سو جا منا پیارے
دیکھو آئی پری سنہری


ساتھ لائی نندیا کی ڈوری
نندیا سے ہے بھری پٹاری
آئی نندیا پنکھ پسارے
تو بھی سو جا منا پیارے


- hashmat-kamal-pasha


نندیا رانی آ رے منی کو سلا رے
چاند سا مکھڑا اس کا ہے آنکھیں اس کی تارے
سات سمندر پار سے آئے گا شہزادہ
پیارا پیارا چہرہ اس کا ہوگا نیک ارادہ


بیاہ رچا کے جائے گا مسکائیں گے سارے
نندیا رانی آ رے منی کو سلا رے
چاند میں جیسے چاندنی بانسری میں ہو راگنی
میری بیٹی پریوں کے دیس کی ہے اک رانی


سپنے اس کی پلکوں پر آ کے تو سجا رے
نندیا رانی آ رے منی کو سلا رے
آسمان کے تارے آ کر لوری تم سناؤ
چندا ماما تم بھی گا کر منی کو سلاؤ


پلکوں کے آکاش پر نیند کے بادل چھا رے
نندیا رانی آ رے منی کو سلا رے
چمکے تیرا مقدر اور تو بن جائے رانی
ساری دنیا میں پھیلے رانی تری کہانی


تیرا اپنا جیون ہو تیرے گھر چوبارے
نندیا رانی آ رے منی کو سلا رے
سکھ ہی سکھ ہو جیون میں دکھ نہ کوئی آئے
ہر پل خوشیاں جیون میں بیٹی تیرے لائے


تیرے آنگن میں کھیلیں تیرے بچے پیارے
نندیا رانی آ رے منی کو سلا رے
چاند کے جھولے میں سوئے دکھ نہ کبھی یہ پائے
اس کا جیون سندر ہو ہر پتھ پر مسکائے


اصغرؔ کے سنگ اب یہ دعا آؤ کریں ہم سارے
نندیا رانی آ رے منی کو سلا رے

- asghar-rizvi


چاندنی چھٹکی ہوئی ہے ہر طرف
روشنی ہی روشنی ہے ہر طرف
ایک عورت بام پر ہے جلوہ گر
چرخ نیلی فام پر جیسے قمر


گود میں ہے ایک بچہ شیر خوار
پیار کرتی ہے اسے وہ بار بار
کہہ رہی ہے چاند کو وہ دیکھ کر
تجھ سے اچھا ہے مرا نور نظر


نور جو اس میں ہے وہ تجھ میں کہاں
تجھ میں کب ہیں جو ہیں اس میں خوبیاں
میری آنکھوں کا ہے تارا نور عین
میری آنکھوں کی ہے ٹھنڈک دل کا چین


کیوں نہ چوموں اس کی دو آنکھوں کو میں
چاند سے چہرے پہ دو تارے یہ ہیں
چاند تیرے منہ پہ کب ہے آنکھ ناک
کیا نظر بھر کر تجھے دیکھوں میں خاک


چاند کا ٹکڑا ہے یہ بچہ مرا
لخت دل لخت جگر ماں باپ کا
دیکھ کر اس کو تجھے دیکھوں میں کیا
دور تو نزدیک میرا لاڈلا


میرا بچہ میرے گھر کا ہے چراغ
دیکھ کر ہوتی ہوں اس کو باغ باغ
چاند کیوں تو دیکھتا ہے گھور کر
میرے بچے کو نہ لگ جائے نظر


چاند ڈالے گا خلل آرام میں
اب چلو ننھے کہ جا کر سو رہیں

- zaheen


چندا سویا سو گئے تارے
سو گئے سارے نظارے
جگ سارا سویا
سپنوں میں کھویا


تو بھی تو سو جا
سپنوں میں کھو جا
سو جا منا پیارے
میرے راج دلارے


دریا سویا سو گئے دھارے
سو گئے دونوں کنارے
تو بھی تو سو جا
سپنوں میں کھو جا


سو جا منا پیارے
میرے راج دلارے
راہی سویا سو گئی منزل
سو گئی ہر اک محفل


تو بھی تو سو جا
سپنوں میں کھو جا
سو جا منا پیارے
میرے راج دلارے


آ جا پیاری نندیا تو آ جا
منے کی آنکھوں میں آ کے سما جا
منے کو جلدی سلا جا
جگ سارا سویا


سپنوں میں کھویا
تو بھی تو سو جا
سپنوں میں کھو جا
سو جا منا پیارے


میرے راج دلارے

- mohsin-baeshin-hasrat


سو جا میرے پیارے سو جا
میرے راج دلارے سو جا
دنیا پر ہے رات کا ڈیرا
ہر جانب ہے نیند کا پھیرا


چڑیوں نے بھی کیا بسیرا
سو گئے دن کے نظارے سو جا
سو جا میرے پیارے سو جا
چاند ستارے لوری گائیں


نکلیں ماں کے دل سے دعائیں
رد ہوں تیری ساری بلائیں
میری جان سے پیارے سو جا
میرے راج دلارے سو جا


اے میرے نازوں کے پالے
پلکوں پلکوں خواب سجا لے
رات بخیر خدا کے حوالے
میرے دل کے سہارے سو جا


سو جا میرے پیارے سو جا

- sarshar-siddiqui


نندیا تجھے بلائے
خواب پری للچائے
خواب میں تیرے گڑیا
جاگنے والی آئے


نیند نگر کی رانی
ہنڈ کلھیا پکوائے
راہ تکے ہے تیری
دستر خوان بچھائے


دیکھ تو سو کر پیاری
سب تجھ کو مل جائے

- aadil-aseer-dehlvi


میری امی میٹھے سر میں گاتی ہیں جب لوری
جانے کہاں سے آ جاتی ہیں پریاں گوری گوری
کیا جانے وہ مجھ پر کیسا کر دیتی ہیں جادو
امی یاد آتی ہیں مجھ کو اور نہ اپنے ابو


اپنے سنہرے رنگ برنگے پنکھوں کو پھیلا کر
جانے کہاں لے جاتی ہیں وہ مجھ کو چوری چوری
میری امی میٹھے سر میں گاتی ہیں جب لوری
جانے کہاں سے آ جاتی ہیں پریاں گوری گوری


روز رات کو آ جاتی ہیں گرمی ہو یا سردی
کیا جانے کیوں ان کو مجھ سے ہے اتنی ہمدردی
یوں ہر ایک پری اڑتی ہے میرے پیچھے پیچھے
جیسے چاند کے پیچھے پیچھے بھاگے کوئی چکوری


میری امی میٹھے سر میں گاتی ہیں جب لوری
جانے کہاں سے آ جاتی ہیں پریاں گوری گوری
اپنے گھر لے جا کر مجھ کو دیتی ہیں وہ کھلونے
کھانے کو ملتے ہیں مجھ کو طرح طرح کے دونے


جتنی جی چاہے کھاؤں میں جتنی جی چاہے پھینکوں
میرے آگے ہوتی ہے اک شیرینی کی بوری
میری امی میٹھے سر میں گاتی ہیں جب لوری
جانے کہاں سے آ جاتی ہیں پریاں گوری گوری


ساری رات دکھاتی ہیں وہ مجھ کو چاند ستارے
لیکن صبح سے پہلے آ جاتی ہیں میرے دوارے
اور مجھے پہونچا دیتی ہیں پھر اپنے جھولے میں
میرے ہاتھوں میں پکڑا کر خوابوں کی اک ڈوری


میری امی میٹھے سر میں گاتی ہیں جب لوری
جانے کہاں سے آ جاتی ہیں پریاں گوری گوری

- kaif-ahmed-siddiqui


مت رو بچے
رو رو کے ابھی
تیری امی کی آنکھ لگی ہے
مت رو بچے


کچھ ہی پہلے
تیرے ابا نے
اپنے غم سے رخصت لی ہے
مت رو بچے


تیرا بھائی
اپنے خواب کی تتلی پیچھے
دور کہیں پردیس گیا ہے
مت رو بچے


تیری باجی کا
ڈولا پرائے دیس گیا ہے
مت رو بچے
تیرے آنگن میں


مردہ سورج نہلا کے گئے ہیں
چندرما دفنا کے گئے ہیں
مت رو بچے
امی ابا باجی بھائی


چاند اور سورج
تو گر روئے گا تو یہ سب
اور بھی تجھ کو رلوائیں گے
تو مسکائے گا تو شاید


سارے اک دن بھیس بدل کر
تجھ سے کھیلنے لوٹ آئیں گے

- faiz-ahmad-faiz