قطعہ شاعری
حس کے شعور میں غوطہ
شاعری کے عالم میں حس کے ساتھ چلتے ہوئے قطعہ شاعری کا کھوج آغاز کریں، ایک کوتاہ پیغام جو عواطف اور کہانیوں کو مختصرہ میں احاطہ کرتا ہے۔ قطعہ شاعری میں موجود خوبصورت اور گہرائی کی تلاش کریں جب ہر قطعہ انتہائی بکتا ہوا کہانیاں کہتا ہے اور گہرے احساسات کو ابھراتا ہے۔
یہ تری تخلیق نا فرجام یہ ٹیڑھی زمین
حشر تک ٹیڑھی رہے گی اس میں تو معذور ہے
آ کہ سینے سے لگائیں خالق برحق تجھے
جتنے ہم مجبور ہیں اتنا ہی تو مجبور ہے
حشر تک ٹیڑھی رہے گی اس میں تو معذور ہے
آ کہ سینے سے لگائیں خالق برحق تجھے
جتنے ہم مجبور ہیں اتنا ہی تو مجبور ہے
- akhtar-ansari-akbarabadi
میں نے جب اس سے کہا تم سے محبت ہے مجھے
اس نے شرماتے ہوئے مجھ کو جواب اس کا دیا
آہ لیکن دل ناشاد یہ غارت ہو جائے
اس قدر زور سے دھڑکا کہ میں کچھ سن نہ سکا
اس نے شرماتے ہوئے مجھ کو جواب اس کا دیا
آہ لیکن دل ناشاد یہ غارت ہو جائے
اس قدر زور سے دھڑکا کہ میں کچھ سن نہ سکا
- akhtar-ansari-akbarabadi
جو پوچھتا ہے کوئی سرخ کیوں ہیں آج آنکھیں
تو آنکھیں مل کے یہ کہتا ہوں رات سو نہ سکا
ہزار چاہوں مگر یہ نہ کہہ سکوں گا کبھی
کہ رات رونے کی خواہش تھی اور رو نہ سکا
تو آنکھیں مل کے یہ کہتا ہوں رات سو نہ سکا
ہزار چاہوں مگر یہ نہ کہہ سکوں گا کبھی
کہ رات رونے کی خواہش تھی اور رو نہ سکا
- akhtar-ansari-akbarabadi
ان آنسوؤں کو ٹپکنے دیا نہ تھا میں نے
کہ خاک میں نہ ملیں میری آنکھ کے تارے
میں ان کو ضبط نہ کرتا اگر خبر ہوتی
پہنچ کے قلب میں بن جائیں گے یہ انگارے
کہ خاک میں نہ ملیں میری آنکھ کے تارے
میں ان کو ضبط نہ کرتا اگر خبر ہوتی
پہنچ کے قلب میں بن جائیں گے یہ انگارے
- akhtar-ansari-akbarabadi
آرزوئیں نہ رہیں حسرت و ارماں نہ رہے
یعنی پہلو سے مرے وہ دل دیوانہ گیا
چھٹ گئے اور سب انداز جنوں تو لیکن
دوسرے تیسرے دن کا مرا رونا نہ گیا
یعنی پہلو سے مرے وہ دل دیوانہ گیا
چھٹ گئے اور سب انداز جنوں تو لیکن
دوسرے تیسرے دن کا مرا رونا نہ گیا
- akhtar-ansari-akbarabadi
تمام عمر میں آنسو بہاؤں گا اخترؔ
تمام عمر یہ صدمہ رہے گا میرے ساتھ
کہ اپنے آپ کو میں نے فروخت کر ڈالا
کسی کو پانے کی ناکام آرزو کے ہاتھ
تمام عمر یہ صدمہ رہے گا میرے ساتھ
کہ اپنے آپ کو میں نے فروخت کر ڈالا
کسی کو پانے کی ناکام آرزو کے ہاتھ
- akhtar-ansari
شوخی یہ لیڈروں کی یہ ملت کی ابتری
تاریک شب میں کشمکش برق و ابر ہے
محفوظ مثل انجم تاباں ہیں وہ بزرگ
ذوق صلوٰۃ جن کو ہے اور تاب صبر ہے
تاریک شب میں کشمکش برق و ابر ہے
محفوظ مثل انجم تاباں ہیں وہ بزرگ
ذوق صلوٰۃ جن کو ہے اور تاب صبر ہے
- akbar-allahabadi
خزاں سے جنگ کروں یہ نہیں مجھے سودا
ملول میں بھی ہوں لیکن ہے انتظار بہار
نفیس تخم بنا رکھو اپنے عزموں کو
اور اس کے بعد رہو تم امیدوار بہار
ملول میں بھی ہوں لیکن ہے انتظار بہار
نفیس تخم بنا رکھو اپنے عزموں کو
اور اس کے بعد رہو تم امیدوار بہار
- akbar-allahabadi
اک طرف تمکین ہے اور بے قراری اک طرف
انتظام طبع انساں ہے خدا کے ہاتھ میں
ہے وہی دیوار میں مٹی بگولے میں جو ہے
نینو کے پنجے میں وہ ہے یہ ہوا کے ہاتھ میں
انتظام طبع انساں ہے خدا کے ہاتھ میں
ہے وہی دیوار میں مٹی بگولے میں جو ہے
نینو کے پنجے میں وہ ہے یہ ہوا کے ہاتھ میں
- akbar-allahabadi
بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں
اکبرؔ زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
پوچھا جو میں نے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا
اکبرؔ زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
پوچھا جو میں نے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا
- akbar-allahabadi
اب نہ چھوٹے گا کبھی سات جنم کا بندھن
اپنے دولہا سے بڑے پیار سے بولی دلہن
لاج رکھنا مرے سندور کی مرتے دم تک
مرے بھیا مرے چندہ مرے انمول رتن
اپنے دولہا سے بڑے پیار سے بولی دلہن
لاج رکھنا مرے سندور کی مرتے دم تک
مرے بھیا مرے چندہ مرے انمول رتن
- ahmad-alvi
میں راستے کا بوجھ ہوں میرا نہ کر خیال
تو زندگی کی لہر ہے لہریں اٹھا کے چل
لازم ہے میکدے کی شریعت کا احترام
اے دور روزگار ذرا لڑکھڑا کے چل
تو زندگی کی لہر ہے لہریں اٹھا کے چل
لازم ہے میکدے کی شریعت کا احترام
اے دور روزگار ذرا لڑکھڑا کے چل
- abdul-hamid-adam
تمہارے پاس پہنچ جائیں گے گھڑی بھر میں
گماں یہ کیسا شکستہ پروں پہ ہوتا ہے
تمہارے صحن میں جب چاندنی اترتی ہے
ہمارے شہر میں سورج سروں پہ ہوتا ہے
گماں یہ کیسا شکستہ پروں پہ ہوتا ہے
تمہارے صحن میں جب چاندنی اترتی ہے
ہمارے شہر میں سورج سروں پہ ہوتا ہے
- dr.-yasin-aatir
میں ایک مدت سے سوچتا ہوں
کہ اپنی بے نام وحشتوں کا
نفس نفس تیرے نام لکھوں
یا تجھ کو بس اک سلام لکھوں
کہ اپنی بے نام وحشتوں کا
نفس نفس تیرے نام لکھوں
یا تجھ کو بس اک سلام لکھوں
- dr.-yasin-aatir
وقت کے ساتھ ساتھ انساں کا
اک عجب رنگ ہوتا جاتا ہے
ہمتیں ساتھ چھوڑ دیتی ہیں
دائرہ تنگ ہوتا جاتا ہے
اک عجب رنگ ہوتا جاتا ہے
ہمتیں ساتھ چھوڑ دیتی ہیں
دائرہ تنگ ہوتا جاتا ہے
- dr.-yasin-aatir
وہ جن میں تیری خوشبو بس گئی تھی
انہی کپڑوں کو پھر سے دھو رہا ہوں
وہی چھتری ہے اب بھی بارشوں میں
وہی کمبل ہے جس میں سو رہا ہوں
انہی کپڑوں کو پھر سے دھو رہا ہوں
وہی چھتری ہے اب بھی بارشوں میں
وہی کمبل ہے جس میں سو رہا ہوں
- dr.-yasin-aatir
قریب آ کہ محبت کا اہتمام کریں
زمانہ بیت گیا دل پہ چوٹ کھائے ہوئے
مجھے بھی ایک نئے زخم کی ضرورت ہے
تجھے بھی ہو گئی مدت مجھے ستائے ہوئے
زمانہ بیت گیا دل پہ چوٹ کھائے ہوئے
مجھے بھی ایک نئے زخم کی ضرورت ہے
تجھے بھی ہو گئی مدت مجھے ستائے ہوئے
- dr.-yasin-aatir
تجویز مرے ذہن میں آئی ہے غضب کی
تم کر کے عمل اپنی کمائی کو بڑھاؤ
اس رسم میں کرنا ہے فقط اتنا تغیر
جوتا نہیں اب دولہے کا سیل فون چھپاؤ
تم کر کے عمل اپنی کمائی کو بڑھاؤ
اس رسم میں کرنا ہے فقط اتنا تغیر
جوتا نہیں اب دولہے کا سیل فون چھپاؤ
- badr-muneer
ہو جاتا ہے منٹوں میں پسینے سے شرابور
چلتا ہے انہیں جب بھی اٹھا کر وہ پیادہ
یہ ظلم نہیں ہے تو بتا دیجیے کیا ہے
بچے کا ہے کم وزن کتابوں کا زیادہ
چلتا ہے انہیں جب بھی اٹھا کر وہ پیادہ
یہ ظلم نہیں ہے تو بتا دیجیے کیا ہے
بچے کا ہے کم وزن کتابوں کا زیادہ
- badr-muneer
میرا بچہ دیکھ رہا تھا اک لڑکی کو مڑ مڑ کے
میں نے پوچھا کس شے نے تم کو حیرت میں ڈالا ہے
بچہ حیرانی سے بولا سمجھ نہیں آتی مجھ کو
گورے مکھڑے والی کے ہاتھوں کا رنگ کیوں کالا ہے
میں نے پوچھا کس شے نے تم کو حیرت میں ڈالا ہے
بچہ حیرانی سے بولا سمجھ نہیں آتی مجھ کو
گورے مکھڑے والی کے ہاتھوں کا رنگ کیوں کالا ہے
- badr-muneer
الیکشن کی مہم ہو تو دوپٹہ سر پہ آ جائے
گرفتاری اگر ہو ہاتھ میں تسبیح رکھتی ہے
عوام الناس کے جذبات سے ہے کھیلنا کیسے
ایجنڈے میں فقط یہ ایک ہی ترجیح رکھتی ہے
گرفتاری اگر ہو ہاتھ میں تسبیح رکھتی ہے
عوام الناس کے جذبات سے ہے کھیلنا کیسے
ایجنڈے میں فقط یہ ایک ہی ترجیح رکھتی ہے
- badr-muneer
اتنی سندر اتنی سگھڑ اتنی زیادہ نیک
رشک مجھے خود پر آتا ہے کرتا ہوں جب غور
بیگم تیری اس سے زیادہ کیا تعریف کروں
کاش تمہارے جیسی مجھ کو مل جاتی اک اور
رشک مجھے خود پر آتا ہے کرتا ہوں جب غور
بیگم تیری اس سے زیادہ کیا تعریف کروں
کاش تمہارے جیسی مجھ کو مل جاتی اک اور
- badr-muneer
کتاب اپنی برائے تبصرہ دیتے ہوئے بولی
بہت لمبی نہ ہو چھوٹی سی اک تحریر بہتر ہے
پڑھی جب شاعری بے ساختہ منہ سے یہی نکلا
تکلف بر طرف اشعار سے تصویر بہتر ہے
بہت لمبی نہ ہو چھوٹی سی اک تحریر بہتر ہے
پڑھی جب شاعری بے ساختہ منہ سے یہی نکلا
تکلف بر طرف اشعار سے تصویر بہتر ہے
- badr-muneer
وہ جن کی پیری فقیری کا ہے جہاں قائل
وہ جن کے دم سے کہیں رنج و غم نہیں ٹکتے
خود اپنے پیٹ میں ہلکا سا درد اٹھے تو
علاج کے لیے لندن سے کم نہیں ٹکتے
وہ جن کے دم سے کہیں رنج و غم نہیں ٹکتے
خود اپنے پیٹ میں ہلکا سا درد اٹھے تو
علاج کے لیے لندن سے کم نہیں ٹکتے
- badr-muneer
شادی سے پہلے تو ویٹ کراتی ہے
بعد میں پھر دفتر سے لیٹ کراتی ہے
شوہر وہ سم ہے جس کو اس کی بیگم
جیسے چاہے ایکٹیویٹ کراتی ہے
بعد میں پھر دفتر سے لیٹ کراتی ہے
شوہر وہ سم ہے جس کو اس کی بیگم
جیسے چاہے ایکٹیویٹ کراتی ہے
- badr-muneer