عاشق ہوں لڑ تیرا سکھی منج سات بولیا رات چاند دیک رخ یک تل منے ہو کر رہیا شہ مات چاند سس پھول جرت کا سیس پر دیک سد ساری سٹی یارب یو کیا ہے معجزا ایک رات میں چھے سات چاند قدرت کہاں ہے چاند کوں جو لاف مارے تج انگے یک نگ سوں تیرے اے سکی کرنے نہ سکسے بات چاند یہ نقش مھیندی کا اہے جو ہات میں دستا ہے تج سارے ستاریاں سات مل سپڑا ہے تیرے ہات چاند مکٹے چھپاں کے چیربند کیتی سو کسوت دھن عجب کس دھات سروناز کوں لاگیا ہے پاتے پات چاند