دیکھے ہم اوس صنم کی نپٹ مہربانیاں

دیکھے ہم اوس صنم کی نپٹ مہربانیاں
ہوگئے غلام دل سیں گئیں جانفشانیاں

آخر کو رفتہ رفتہ گرفتار مجکو جان
کرنے لگا ہے اب وہ شرارت کی بانیاں

ہم دل دیئے خراب ہوئے خاک میں ملے
قدریں وو بے وفائی تمہاری نہ جانیاں

گئی آرزو میں عمر نہ دلخواہ کوئی ملا
اب کیا مزے سیں جگ میں کریں زندگانیاں

تنہا رکھیں وفا کا چمن کب تلک سنبھال
ایسی نہ ہم سیں ہوئنگی اب پاسبانیاں

قاسمؔ ہم اس جہاں سے لیجاویں گے اشک و آہ
دیویں گے حق کو درد و الم کی نشانیاں


Don't have an account? Sign up

Forgot your password?

Error message here!

Error message here!

Hide Error message here!

Error message here!

OR
OR

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link to create a new password.

Error message here!

Back to log-in

Close