سونے نہ دیوں خلق کوں شہباز نس دن روئے کر

سونے نہ دیوں خلق کوں شہباز نس دن روئے کر
سونے سنے پر کوں مرے مت کوئی دیکھے سوئے کر

سو ناریاں سنسار کیاں کئی لاک لیلیٰ سارکیاں
عاشق تری دیدار کیاں مجنوں نہ شیدا ہوئے کر

بھنواں سکہاسن ہوں کروں پلکھاں اوپر پنجرے دھروں
دن رات شہ کوں لے پھروں دو نین پتلیاں بھوئے کر

تارے دسیں گرد قمر یا بند پری گل لعل اوپر
افشاں ورق یو ہے مگر یا مکھ دکھاوے خوے کر

نقاش جب تج دیکیا صورت تیری لکھ نہ سکیا
ان جہد کر جتنا جیا سب جنم اپنا کھوئے کر

جب جیو کے سلطان کوں دھووے ہوس چوگاں اوپر
سر اپنا میداں میں رکھے شہبازؔ حسینی گوے کر

شہباز دوجا نام نئیں جب جیو اوپر لے آؤں میں
آرے تے سرتا پاؤں لگ آپس چراؤں دوے کر


Don't have an account? Sign up

Forgot your password?

Error message here!

Error message here!

Hide Error message here!

Error message here!

OR
OR

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link to create a new password.

Error message here!

Back to log-in

Close