پیارے کی جدائی سوں مجھے گھردار نیں بھاتا نہ مجکوں کام خوش لگتا سکل سنسار نیں بھاتا سکیاں لب دو ہلانے کو مرے لئی آرزو کرتیاں مٹھیاں باتاں بوریاں لگتیا سو او گفتار نیں بھاتا رکھی ہوں پوت کالی میں نشانی ہے سہاگن کی مسی داتوں کو لانا اور یو کچھ سنگار نیں بھاتا نویلا لال قادر شاہ سنگاتی سیج کا میرے کیا ہے مج سوں اغیاری کسی کا پیار نیں بھاتا